پاکستان میں مون سون داخل ہونے کو تیار، کہاں کہاں برسے گا، شدت کیا ہوگی؟

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی (29 جون 2026): پاکستان میں مون سون کا پہلا اسپیل داخل ہونے کو تیار ہے جو یکم جولائی سے ملک میں انٹری دے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون کا موسم یکم جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ مون سون کا پہلا سپیل یکم جولائی سے پنجاب اور آزاد کشمیر میں داخل ہو گا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کا پہلا نظام ابتدا میں ملک کے شمال مشرقی حصوں بالخصوص پنجاب اور آزاد کشمیر کو متاثر کرے گا، اس کے ساتھ ہی یکم جولائی سے شمالی علاقوں اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آئندہ کئی روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم خلیج بنگال کے اوپر ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے، جو کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں برش برسا سکتا ہے۔ اس کے باوجود مون سون میں سندھ کے کئی علاقوں میں اوسط سے کم بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں وسطی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور مغربی سندھ میں موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کا قوی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت گرمی کی شدت کو مزید بڑھا سکتا ہے، بالخصوص سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں طویل ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
مون سون میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ کچھ علاقوں م یں موسلا دھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، جو بڑے شہروں میں اربن فلڈ کا سبب بن سکتی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان میں مون سون داخل ہونے کو تیار، کہاں کہاں برسے گا، شدت کیا ہوگی؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us