اسلام آباد : فنانس ایکٹ 27-2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت نئے ٹیکس اقدامات کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کو قانونی شکل دیتے ہوئے فنانس ایکٹ 27-2026 کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اس نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باضابطہ اور ملک گیر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فنانس بل 27-2026 کو قومی اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظوری کے بعد حتمی توثیق کے لیے صدرِ مملکت کو بھجوایا گیا تھا، صدرِ مملکت کے دستخط اور منظوری کے بعد اس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ارسال کیا گیا، جہاں سے گزٹ جاری ہوتے ہی اب فنانس بل نے باقاعدہ فنانس ایکٹ کی قانونی حیثیت اختیار کر لی ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں شامل تمام نئے ٹیکس اقدامات، کسٹمز ڈیوٹیز، سیلز ٹیکس، محصولات اور دیگر اہم مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گے۔
ایف بی آر ) اور دیگر متعلقہ اداروں کو نئے فنانس ایکٹ کے تحت ٹیکسوں کی وصولی اور نئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی بجٹ کی تمام نئی شقیں نافذ ہو جائیں گی۔
فنانس ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری ، یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا



