ایران میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، امریکی صدر کی مظاہرین کی مدد کی دھمکی پر ایران نے رد عمل جاری کر دیا

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

ایران میں مہنگائی کیخلاف جاری احتجاج  کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس پر ٹرمپ نے دھمکی لگائی کہ مظاہرین کو قتل کرنا بند کرو ورنہ ہم مدد کیلئے تیار بیٹھے ہیں ، امریکی صدر کے بیان پر ایران نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایران کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور صدر ٹرمپ کے موقف نے مظاہروں کے پس پردہ حقائق کو واضح کیا، ہم تاجروں کے موقف کو تخریبی عناصر کے موقف سے الگ سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی مسئلے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری اور امریکی مفادات کی تباہی کا باعث ہو گی، امریکی عوام جان لیں کہ اس مہم جوئی کا آغاز ٹرمپ نے کیا تھا، انہیں اپنے فوجیوں کی حفاظت پر توجہ دینی چاہیے ۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت پرامن مظاہرین کو قتل کرنا بند کرے، ورنہ ہم مظاہرین کی مدد کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

احتجاج کا آغاز اتوار کے روز تہران میں تاجروں کی ہڑتال سے ہوا، جو مہنگائی، معاشی جمود اور ایرانی کرنسی کی قدر میں شدید کمی کے خلاف تھا۔ بعد ازاں یہ مظاہرے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے اور کم از کم 10 جامعات کے طلبہ بھی احتجاج میں شامل ہو گئے۔

 مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ تہران اور دیگر شہروں میں گزشتہ روز پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ لُرستان میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولا ۔ پولیس کی فائرنگ سے چھ مظاہرین جاں بحق سترہ زخمی ہوگئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایران میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، امریکی صدر کی مظاہرین کی مدد کی دھمکی پر ایران نے رد عمل جاری کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us