پاک فوج کا برزل پاس آپریشن مکمل، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

پاک فوج نے گلگت بلتستان میں برفباری سے بند ہونے والے برزل پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ، آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن اصمد ، ایک فوجی جوان اور مشین آپریٹر جام شہادت نوش کر گئے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کو کھولنے کیلئے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کی کارروائی کی گئی  تاکہ علاقےمیں مسلح افواج کی آپریشنل نقل و حرکت کو ممکن بنایا جا سکے ،  اچانک برفانی تودہ گرنے سے آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن اصمد ، دو جوانوں اور پی ڈبلیو ڈی کا ایک مشین آپریٹر برف تلے دب گئے ۔ شدید کوششوں کے بعد چاروں افراد کو برف سے نکال لیا گیا ، تاہم کیپٹن اصمد ، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جامِ شہادت نوش کر گئے ۔ عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپٹن اصمد اور ان کے 2 ساتھیوں نے انتہائی خراب موسمی حالات میں نہایت مشکل آپریشن کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ان کی قربانی اس امر کی گواہی ہے کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔

ان کا کہناتھا کہ شہداء نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا، آمدورفت یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے پر قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ نے برفانی تودے میں دب کر شہید افسر و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کیپٹن اصمد،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی  اور اظہار تعزیت کیا ۔

محسن نقوی کا کہناتھا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران افسر و جوانوں نے  شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کیپٹن اصمد،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی برزل پاس پر برف ہٹاتے ہوئے شہید ہوئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاک فوج کا برزل پاس آپریشن مکمل، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us