امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں، 3 افراد ہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخ

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

امریکا کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، شدید برف باری اور بارش کے دوران مختلف واقعات میں تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

امریکا میں شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی جس کے بعد  22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور  بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے، نیویارک کے میئر  نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برف باری کی وجہ سے بارہ ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، چوراسی ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

شمالی ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی پچاس دگری تک جا پہنچا۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اوربوسٹن میں مزید بارف باری کا امکان ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں، 3 افراد ہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us