بھارت میں مفرور حسینہ واجد نے بنگلادیش کے انتخابات کو ڈرامہ قرار دے دیا

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

بنگلادیش کی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلادیش میں عبوری حکومت کے زیرِاہتمام ہونے والے عام انتخابات کو  ڈرامہ قرار دےدیا۔

بھارت میں مفرور شیخ حسینہ نے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت کے تحت کرائے جانے والے انتخابات دراصل ایک ’منصوبہ بند تماشا‘ ہیں۔

انہوں نے اپنی جماعت عوامی لیگ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں لکھا کہ ’عوام کے حقِ رائے دہی، جمہوری اقدار اور آئین کی روح کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا۔ عوامی لیگ کے بغیر کرائے گئے اس فریب پر مبنی اور ووٹرز کے بغیر ہونے والے انتخاب میں کوئی شفافیت نہیں تھی‘۔

شیخ حسینہ نے دعویٰ کیا کہ 12 فروری کی صبح تک ملک بھر کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹر ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر تھا، انہوں نے کہا کہ انتہائی کم ووٹر ٹرن آؤٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوامی لیگ کے بغیر کرائے گئے اس انتخاب کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے ان انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک غیرجانبدار نگراں حکومت کے تحت آزاد اور منصفانہ  انتخابات کروائے جائیں جن میں سب کو حصہ لینے کی آزادی ہو۔

خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنے دور حکومت کے دوران آئینی ترمیم کے ذریعے نگران حکومت کے تحت انتخابات کروانی کی شق کو ختم کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اگست 2024 میں طلبہ احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 1000سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنا عہدہ چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت میں مفرور حسینہ واجد نے بنگلادیش کے انتخابات کو ڈرامہ قرار دے دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us