جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آخری پوسٹ وائرل

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جنگ یون وو نے کوریا کے مشہور ڈراموں میں اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔

ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں ‘Welcome To Waikiki 2’ اور ‘Bride Of The Sun’ شامل ہیں۔

اداکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غم میں مبتلا کردیا ہے تاہم ان کی فیملی کی جانب سے  موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

اداکار کی موت سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کی گئی آخری پوسٹ خاصی وائرل ہورہی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں 2003 میں مرنے والے  ہانگ کانگ کے  آنجہانی اداکار و گلوکار لیسلی چیونگ اور برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصویر شیئر کی جو 2011 میں دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بنی جب کورین اداکار نے مرنے والی 2 شخصیت کے ساتھ اپنی بھی تصویرلگائی جس کے کیپشن میںMissed, envied, regretted’ PIR.BG’ لکھا تھا۔

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں کورین زبان میں لکھے گئے کمنٹس کا ترجمہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کچھ صارفین نے پوسٹ اور الفاظ کے  معنی کے بارے میں قیاس کیا کہ چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس دونوں عالمی آئیکن تھے جن کی موت نے دنیا کو چونکا دیا۔

 دوسرے صارف نے مشورہ دیا کہ “PIR.BG” کو “Rest In Peace. Goodbye” کی الٹی شکل سے تعبیر کیا جا سکتا ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اداکار اپنی پوسٹ میںgood bye کہہ رہے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آخری پوسٹ وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us