وفاقی حکومت کا این سی سی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے این سی سی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے میں پاک آرمی ٹیکنیکل ونگ کے افسران تعینات ہوں گے، جس کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ٹیکنیکل ونگ کے افسران کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر کی جائے گی، ٹیکنکل ونگ کے 2، 2 افسران تمام زونز میں تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کی معیاد دو سال تک ہوگی جس کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے، افسران ڈیجیٹل فرانزک، نیٹ ورک سیکیورٹی، سائبر انٹیلیجنس میں خدمات دیں گے۔

تمام افسران کی تنخواہیں این سی سی آئی اے دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی سی آئی اے 77 کنٹریکٹ افسران کو فارغ کیا گیا تھا۔

نوکری سے فارغ ہونے والوں میں چار ڈپٹی ڈائریکٹرز ،47اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، ایک آفس سپریٹنڈنٹ ، اور سات ٹیکنیکل افسران شامل ہیں نوکری سے برخاست ہونے والوں میں 18 انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹگیشن اسد فخرالدین کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک کنٹریکٹ میں توسیع دے دی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وفاقی حکومت کا این سی سی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us