ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران نے واضح کردیا

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

تہران: ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سیکرٹری جلال دہقانی فیروز آبادی کا کہنا ہے کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سیکرٹری جلال دہقانی فیروز آبادی نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ مذاکراتی حالات گزشتہ مذاکرات سے مختلف ہیں، کیونکہ ملک 12 روزہ جنگ کے تجربے سے گزر چکا ہے جس کی وجہ سے بات چیت اب مزید مشکل ہو گئی ہے۔

ان کا اشارہ گزشتہ موسم گرما میں ایران پر ہونے والی اسرائیلی جنگ کی طرف تھا جس میں امریکا بھی شریک تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب آپ کو اس فریق کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں جس نے آپ پر حملہ کیا، اس لیے مذاکرات کا نفسیاتی اور سیاسی ماحول اب زیادہ بوجھل ہو چکا ہے اور امریکاکے حوالے سے بے اعتمادی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے اس دور میں سب سے اہم عملی فرق یہ ہے کہ مسقط کے پہلے مذاکرات میں امریکیوں کا خیال تھا کہ اگر وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے اہداف حاصل نہ کر سکے تو وہ فوجی طاقت کے ذریعے انہیں حاصل کر لیں گے، اسی لیے انہوں نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا لیکن آج یہ تجربہ ناکام ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ گزشتہ دھوکہ دہی کا منظرنامہ دوبارہ نہ دہرایا جائے، ان کا اشارہ مذاکرات کے دوران ہی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے حملے کی طرف تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہونا ایران کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا مذاکرات قبول کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ ایٹمی پروگرام کا حل صرف سفارتی سطح پر ہی ممکن ہے۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران نے واضح کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us