پان کھائیں یا گٹکا ؟ وزیر صحت نے بتادیا

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد : وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا نہیں کھاؤ یہ کینسر ہے، پان اتنا مضرصحت نہیں لیکن گٹکا زہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے نوجوانوں میں صحت کے بڑھتے مسائل اور مضر صحت عادات کے حوالے کہا کہ ہ پاکستان میں ہر تیسرے شخص کو شوگر کا مرض لاحق ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ ہارٹ اٹیک پاکستان میں ہو رہے ہیں۔

وزیرصحت نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوان گٹکے کھا کر کینسر سے مررہے ہیں، کیا پاگل ہو، نظر نہیں آرہا زہر کھارہے ہو، پھر کہتے ہو حکومت علاج نہیں کررہی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا نہیں کھاؤ یہ کینسر ہے، پان اتنا مضرصحت نہیں لیکن گٹکا زہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے شمار غلطیاں ہیں، لیکن شہریوں کو اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہوں گی، کیونکہ ہر سال ملک میں 60 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں اور صحت کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کتنے اسپتال بنائیں۔

مزید کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتے امراض جیسے شوگر اور ہارٹ اٹیک پر قابو پانے کے لیے عوامی آگاہی اور احتیاط ضروری ہے، جبکہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پان کھائیں یا گٹکا ؟ وزیر صحت نے بتادیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us