یہ لوگ میرا کوئی بھی مشورہ نہیں مانتے، آصف زرداری

انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ لیڈر کا تو کام ہی لڑنا، پانی اور عوام کو بچا کر رکھنا اور جیلوں میں جانا ہے، لیکن آج لیڈر ایسے ہیں کہ ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا۔ انھوں نے کہا ’’کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں، یہ جوان کی بھڑکیں ہیں وہ صرف دکھانے اور بولنے کی ہیں۔‘‘ صدر مملکت نے کہا کہ میں نے کہا تھا جیل 2 سال بعد حال احوال پوچھتی ہے، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے، تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری، جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے، جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے۔
service
Share

Share This Post

or copy the link

جمالدین (15 فروری 2026): صادق آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے مقتدرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ میرا مشورہ مانیں تو انھیں ملک چلا کر دکھا دوں گا۔

جمالدین میں جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا ’’یہ لوگ میرا مشورہ سننے کو تیار نہیں ہیں، میرا کوئی بھی مشورہ مانا نہیں جاتا۔‘‘

صدر آصف زرداری نے کہا ’’پاکستان کے نصیب میں پی پی پی کا مقدر ہے، ایک دفعہ دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے، اور بلاول بھٹوز رداری کو وزیر اعظم اور نوجوان بچوں کو وزیر بنائیں گے۔‘‘

صدر زرداری نے مزید کہا ’’میں بلاول بھٹو اور دیگر کو گائیڈ کروں گا، پھر ہم اُن کو بتائیں گے کہ ملک کیسے چلتا ہے، ہم چلا کر دکھائیں گے۔‘‘

انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ لیڈر کا تو کام ہی لڑنا، پانی اور عوام کو بچا کر رکھنا اور جیلوں میں جانا ہے، لیکن آج لیڈر ایسے ہیں کہ ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا۔ انھوں نے کہا ’’کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں، یہ جوان کی بھڑکیں ہیں وہ صرف دکھانے اور بولنے کی ہیں۔‘‘

صدر مملکت نے کہا کہ میں نے کہا تھا جیل 2 سال بعد حال احوال پوچھتی ہے، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے، تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری، جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے، جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یہ لوگ میرا کوئی بھی مشورہ نہیں مانتے، آصف زرداری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us