خیرپور (15 فروری 2026): خیرپور میں ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ ٹریلر سے جا ٹکرائی، جس سے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خیرپور میں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب ایک مسافر کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران آگے جانے والے ٹریلر میں جا گھسی، جس سے گیارہ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے میں کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جاں بحق ہو گئے ہیں، مسافر کوچ بہاولپور پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کرتے ہوئے اوور ٹیکنگ کے دوران ٹریلر میں جا گھسی۔
لاشیں خیرپور اور گمبٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اس حادثے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں سول اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف کوٹ ادو میں سلطان کالونی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، ریسکیو کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 بچیاں شدید زخمی ہو گئیں، مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔




Thinking of signing up at kjcrr88. Their bonus offer is catching my eye. Has anyone had any issues withdrawing funds from there? Just wanna make sure it’s all good. Take a look kjcrr88!
Okay, checking out onbet333 now. Their mobile site is pretty smooth, which is a big plus for me. Gonna poke around and see what I find… Dive in here onbet333.
Rwincom is on my list to investigate. The graphics look good, and the theme is pretty engaging. Hopefully, the gameplay matches! See for yourself rwincom.