نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مشروط سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا جاسکتا ہے۔

نادرا کا یہ اقدام 31 دسمبر 2026 تک رہے گا جس کا مقصد ان افراد کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے جو مقامی حکومت کے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹس تک رسائی سے محروم ہیں۔

یہ اقدام نادرا کے ڈیٹا بیس میں شہریوں کی رجسٹریشن کو بڑھانے کی وسیع کوشش کا حصہ ہے۔
نئے طریقہ کار سے کچھ شرائط کی تصدیق کی بنیاد پر شناختی کارڈ بنوایا جاسکتا ہے، بشمول خاندان کے قریبی افراد کے بائیو میٹرک تصدیق جو پہلے سے نادرا میں رجسٹرڈ ہیں۔

اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں تصدیق شدہ مقامی نکاح نامہ، والدین میں سے کسی ایک کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور شوہر کا شناختی کارڈ شامل ہے، اس کے علاوہ والدین اور شوہر دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے۔

اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خواتین کے لیے کم از کم والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ اور والدین کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us