ایران سے مذاکرات نیتن یاہو نہیں میرا معاملہ ہے، ٹرمپ

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن (11 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ایران سے مذاکرات نیتن یاہو نہیں اُن کا اپنا معاملہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا ادارے ایکسیوس کو بتایا کہ انھوں نے اتوار کے روز نیتن یاہو سے فون پر بات کی، اور اسرائیلی وزیر اعظم سے ایران کے اُس جواب پر گفتگو کی، جو جنگ ختم کرنے کی امریکی تجویز کے رد عمل میں دیا گیا تھا، اس کے علاوہ بھی کئی امور زیرِ بحث آئے۔

انھوں نے کہا ’’یہ ایک بہت اچھی کال تھی۔ ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔‘‘ تاہم نیتن یاہو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران سے متعلق مذاکرات ’’میرا معاملہ ہے، باقی سب کا نہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطوں کے باوجود تہران کے ساتھ سفارتی معاملات کی قیادت اب بھی واشنگٹن ہی کر رہا ہے۔


ٹرمپ نے ایک مختصر فون گفتگو میں ایکسیوس کو بتایا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کی جانب سے پیش کردہ جواب پر مبنی مسودے کو وہ مسترد کر دیں گے۔ انھوں نے کہا ’’مجھے ان کا جواب پسند نہیں آیا۔ یہ مناسب نہیں ہے۔ مجھے ان کا جواب پسند نہیں ہے۔‘‘

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تفصیل نہیں بتائی کہ ایرانی جواب میں کیا تجاویز شامل تھیں۔ نیز ٹرمپ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ آیا وہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں یا ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایران سے مذاکرات نیتن یاہو نہیں میرا معاملہ ہے، ٹرمپ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us