ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 3 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی بیل کی دھوم

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: مویشی منڈی میں 3 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی بیل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اس بیل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عیدِ قربان کے لیے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر منڈی طارق تنولی نے بتایا کہ اب تک منڈی میں پہنچنے والے جانوروں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے، منڈی میں چاروں صوبوں سے بیلوں، اونٹوں، دنبوں اور بکروں کی بڑی کھیپ روزانہ کی بنیاد پر پہنچ رہی ہے۔

حب ساکران سے تعلق رکھنے والے بیوپاری کا لایا ہوا ایک منفرد اور قیمتی بیل منڈی میں “ٹاک آف دی ٹاؤن” بنا ہوا ہے، 3 کروڑ روپے مالیت کے اس بیل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، جسے بیوپاری نے قدرت کا شاہکار قرار دیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے بتایا کہ بیوپاریوں اور جانوروں کی سہولت کے لیے منڈی میں چوبیس گھنٹے بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ہر چھوٹے بڑے جانور کے لیے پینے کے پانی کی وافر مقدار ہر وقت دستیاب ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آنے والے دنوں میں جانوروں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے لیے منڈی میں جگہ اور سکیورٹی کے انتظامات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 3 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی بیل کی دھوم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us