کراچی میں اسکول وین مین ہول میں گر گئی

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 مین شاہراہ پر اسکول وین مین ہول میں جاگری۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مین ہول اور انتظامیہ کی نااہلی حادثات کی وجہ بننے لگے ہیں آج عزیز آباد بلاک 2 کی مین شاہراہ پر اسکول وین مین ہول میں گرگئی۔

حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مین ہول میں پھنسی سکول وین کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول سے چھٹی کے بعد وین بچوں کو سوار کرکے مین سڑک سے گزر رہی تھی۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسکول وین کو مین ہول سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ اپریل میں کراچی کے علاقے سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی دلخراش سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں بچے کے گرنے کے مناظر اور راہگیروں کی انتہائی بے حسی کو واضح طور پر دیکھا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، معصوم بچہ سڑک پر اکیلا اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سڑک پر ایک ہی لائن میں چار مین ہولز کے ڈھکن غائب تھے، جن کے گرد نشاندہی کے لیے صرف بڑے پتھر رکھے گئے تھے۔ بچے نے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پہلا مین ہول تو پار کر لیا، لیکن جیسے ہی وہ دوسرے مین ہول کے قریب پہنچا، وہ سیدھا اس کے اندر جا گرا۔

جس وقت بچہ مین ہول میں گرا، سڑک پر کئی لوگ گزر رہے تھے۔  فیملی کے ساتھ جانے والا ایک موٹر سائیکل سوار رک کر واپس مڑا اور مین ہول کے قریب آیا، لیکن اس نے نیچے اتر کر بچے کو بچانے یا کسی سے مدد مانگنے کی زحمت تک نہ کی اور محض اندر جھانک کر خاموشی سے وہاں سے روانہ ہو گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کراچی میں اسکول وین مین ہول میں گر گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us