اسلام آباد (13 مئی 2026): وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے اس میں نئے ٹیکس سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ آئی ایم ایف سے مشاورت کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ سے متعلق مشاورت میں 230 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 700 ارب روپے ٹیکس اقدامات کے ذریعے جمع ہو سکیں گے جب کہ معاشی نمو اور افراط زر سے 1300 ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔



