کراچی: چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی(29 جون 2026): شہر قائد کے علاقے محمود آباد اعظم ٹاؤن کی گلی نمبر پانچ میں تیز دھار آلے کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
ریسکیو اور چھیپا حکام کے مطابق گلی نمبر پانچ میں نامعلوم ملزم نے چھری کے وار کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ وہاں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امان درانی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 38 سے 40 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Drug addict slits child’s throat over Rs 20 refusal in Saddar
دوسری جانب کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 23 سالہ عادل کے نام سے کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کراچی: چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us