فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جرمنی کا 3 روزہ دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جرمنی کا 3 روزہ دورہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جرمنی کا 3 روزہ دورہ
service
Share

Share This Post

or copy the link

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے جرمنی کا 3 روزہ دورہ کیا، میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے عالمی و علاقائی سلامتی امور پر اہم ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا تین روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر متعدد عالمی شخصیات اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جرمن حکام سے ملاقاتوں کے سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ، جرمن چانسلر کے خارجہ و سلامتی امور کے مشیر گنٹر سوٹر اور جرمن مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں عصری سکیورٹی چیلنجز، دوطرفہ دفاعی تعاون اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوطرفہ و کثیرالجہتی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگئیار فریرے سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

مزید برآں لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے بھی ان سے ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات زیرِ بحث آئے۔

فیلڈ مارشل کا یہ دورہ پاکستان کے عالمی دفاعی و سفارتی روابط کے فروغ اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جرمنی کا 3 روزہ دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us