مائیکروسافٹ کے اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان نے کہا ہے کہ کچھ ہی عرصے میں اے آئی وائٹ کالر ملازمین کی جگہ لے سکتا ہے۔
فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مائیکروسافٹ کے اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان نے کہا کہ اے آئی بہت جلد پیشہ ورانہ کاموں میں انسانی سطح کی کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جائے گی۔
مائیکروسافٹ کے اے آئی چیف مصطفیٰ سلیمان نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت اگلے 12 سے 18 ماہ کے اندر زیادہ تر وائٹ کالر ملازمتوں کو خودکار بنا سکتی ہے۔جس سے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
مصطفیٰ سلیمان نے خاص طور پر وکلاء، اکاؤنٹنٹس، پروجیکٹ مینیجرز اور مارکیٹنگ کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ان کی زیادہ تر ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔
انہوں نے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی مثال دی جہاں ملازمین اب کوڈنگ کے لیے بڑے پیمانے پر اے آئی کا سہارا لے رہے ہیں۔ دیگر ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اے آئی کی ترقی یونہی جاری رہی تو بے روزگاری کی شرح 80 فیصد تک جا سکتی ہے، جس سے سرجنز اور سی ای اوز بھی متاثر ہوں گے۔
اس صورتحال پر سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسے “معاشی زلزلہ” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اے آئی سے صرف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان کو نہیں بلکہ عام ورکرز کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔
مائیکروسافٹ اس وقت کو پائلٹ جیسے ٹولز اور اوپن اے آئی میں سرمایہ کاری کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کی قیادت کر رہا ہے، جس کی وجہ سے آنے والے وقت میں معاشی اور سماجی اثرات پر بحث مزید شدت اختیار کرنے کی توقع ہے۔



Casinoganamax is my go-to spot lately. The game selection is solid and I’ve actually had some decent wins. Check it out if you’re looking for a new place to play! I recommend it. Go to casinoganamax to check the amazing offers.
I gave 1gocasinobr a try and liked it. The interface is fairly user-friendly, and they have a good variety of games to keep things interesting. Definitely worth checking out if you’re in Brazil! Click here: 1gocasinobr
Okay, Plinko 777… that’s just a fun name, isn’t it! The plinko game is super cool and it could bring you amazing prizes. Get your bonus and have some fun at plinko 777