طلبا کے لئے اہم خبر ! یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلنے کے اوقاتِ کار جاری

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور : یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلنے کے اوقاتِ کار اور سخت شرائط جاری کردی ، سمر کیمپس صبح 7:00 بجے سے لے کر صبح 10:00 بجے تک صرف تین گھنٹے کے لیے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں سمر کیمپس کے انعقاد کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔
شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر محکمہ تعلیم نے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی سخت گائیڈ لائنز اور ضابطہ اخلاق بھی نافذ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو 30 جون 2026 تک جاری رہیں گے، گرمی کی شدت سے بچوں کو بچانے کے لیے اوقات اور دنوں کو محدود رکھا گیا ہے:
سمر کیمپس صبح 7:00 بجے سے لے کر صبح 10:00 بجے تک صرف تین گھنٹے کے لیے ہوں گے ، کیمپس پیر سے جمعرات تک لگائے جائیں گے جبکہ ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے والدین کو بڑی راحت دیتے ہوئے نجی اسکولوں پر واضح کیا ہے کہ وہ سمر کیمپس کے نام پر والدین سے کوئی بھی اضافی فیس وصول نہیں کر سکیں گے، اسی طرح سرکاری اسکولوں میں بھی طلبہ سے کسی قسم کی ٹیوشن فیس لینے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ، بچوں کو اسکول یونیفارم پہننے سے مکمل استثنیٰ (چھوٹ) دے دی گئی ہے، طلبہ گرمی کے موسم کے مطابق کوئی بھی آرام دہ اور ہلکا لباس پہن کر اسکول آ سکتے ہیں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ سمر کیمپس میں طلبہ کی شرکت ہرگز لازمی نہیں ہوگی، اسکول انتظامیہ صرف والدین کی تحریری رضامندی کے بعد ہی بچوں کو بلانے کی مجاز ہوگی۔
شدید گرمی کے پیشِ نظر اسکولوں حکم دیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی سرگرمیاں صرف کلاس رومز اور انڈور ماحول میں ہوں گی، بچوں کو دھوپ میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے ساتھ اسکول انتظامیہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی، کلاسوں میں چالو پنکھے اور بجلی کا متبادل انتظام (یو پی ایس/جینریٹر) یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسکولوں میں فرسٹ ایڈ باکس اور طبی سہولیات کی دستیابی لازمی قرار دی گئی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ان سرکاری ہدایات، خصوصاً فیسوں کی وصولی یا اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ئی ہوگی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
طلبا کے لئے اہم خبر ! یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلنے کے اوقاتِ کار جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us