کراچی میں شدید گرمی ، پیپلز بس بغیر ایئرکنڈیشن کے سڑکوں پر چلنے لگی

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: شدید گرمی کے باوجود پیپلزبس بغیر ایئرکنڈیشن کے سڑکوں پر چلنے لگی تاہم حبس اور دم گھٹنے کے خوف سے مسافروں نے ہنگامی طور پر بس کی چھت پر بنے روشن دان کھول دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے شروع کی گئی جدید ‘پیپلز بس سروس’ بھی اب انتظامی غفلت کا شکار ہونے لگی۔
شہرِ قائد میں جاری شدید گرمی اور حبس کے باوجود پیپلز بس سروس کی متعدد بسیں بغیر ایئر کنڈیشن کے سڑکوں پر دوڑائی جا رہی ہیں، جس نے مسافروں کا جینا محال کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ روٹ آر-9 (R9) پر ٹاور سے گلشنِ حدید جانے والی پیپلز بس کا اے سی مکمل طور پر بند پایا گیا۔ شدید ترین گرمی میں اے سی بند ہونے اور بس فکسڈ ہونے کی وجہ سے اندر ہوا کا گزر ناممکن ہو گیا، جس سے بس کے اندر سوار مسافروں کا دم گھٹنے لگا۔
حبس اور دم گھٹنے کے خوف سے مسافروں نے ہنگامی طور پر بس کی چھت پر بنے روشن دان کھول دیے تاکہ کسی حد تک تازہ ہوا اندر آ سکے۔
بس میں سوار مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سندھ حکومت صوبے میں جدید اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے، تو دوسری طرف چلچلاتی دھوپ اور 38 ڈگری سے زائد کے درجہ حرارت میں شہریوں کو بند شیشوں والی بسوں میں بغیر اے سی کے سفر کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بسوں کی مینٹیننس کو فوری یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو اس سفری عذاب سے نجات دلائی جائے۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کراچی میں شدید گرمی ، پیپلز بس بغیر ایئرکنڈیشن کے سڑکوں پر چلنے لگی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us