لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے، جس سے متعدد علاقے عارضی طور پر بجلی سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک طرف جہاں گرمی کا راج برقرار ہے، وہی دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت نارووال، قصور، اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں بشمول گلبرگ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، مال روڈ، دھرم پورہ، صحافی کالونی، جیل روڈ، کلمہ چوک، مانگا منڈی اور فیروز پور روڈ پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
بارش اور ژالہ باری کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی کا ترسیلی نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے عارضی طور پر بجلی سے محروم ہو گئے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور بارش تھمتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔
لاہور کے علاوہ نارووال، قصور، گجرات اور ان کے گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے۔ کئی مقامات پر ژالہ باری کے باعث معمولاتِ زندگی اور ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر ہوئی۔
پنجاب میں بارش کے برعکس سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے اس وقت شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد (نوابشاہ)، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی اور تربت میں آج بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت انتہائی تکلیف دہ حد تک بڑھ چکی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، جس کے باعث شہرِ قائد میں آج پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی اصل شدت (Feel Like) زیادہ محسوس ہو گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us