پٹھوں کے درد سے بچاؤ کا آسان طریقہ

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پٹھوں کے درد سے بچاؤ کے لیے ہلکی ورزش ضروری ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق جسم کو پانی کی مناسب مقدار فراہم کرنے، متوازن غذا کا استعمال کرنے اور جسمانی مشقت سے قبل وارم اپ کر کے پٹھوں کے درد سے بچا جا سکتا ہے۔
پٹھوں کے درد سے بچاؤ کے لیے ہلکی ورزش نہایت ضروری ہے، جسمانی سرگرمی کو معمول کا حصہ بنانے سے پٹھے مضبوط اور لچک دار رہتے ہیں، جس سے درد اور کھچاؤ کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جسم کو پانی کی مناسب مقدار فراہم کرنا بھی انتہائی اہم ہے کیوں کہ پانی کی کمی سے جسم میں تھکن اور پٹھوں میں کھنچاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

بزرگوں کو ہیٹ ویو سے بچانے والی ٹیکنالوجی آ گئی

اس کے علاوہ متوازن غذا کا استعمال، جس میں پروٹین، وٹامنز اور معدنیات شامل ہوں، پٹھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی جسمانی مشقت یا ورزش سے پہلے مناسب وارم اپ اور ہلکی اسٹریچنگ کی جائے تاکہ پٹھے اچانک دباؤ سے محفوظ رہیں۔
مزید یہ کہ ورزش کے بعد کول ڈاؤن کرنا بھی فائدہ مند ہوتا ہے، جس سے جسم آہستہ آہستہ معمول کی حالت میں آتا ہے اور درد کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ روزمرہ زندگی میں زیادہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنے یا کھڑے رہنے سے بھی گریز کرنا چاہیے، کیوں کہ یہ عادتیں پٹھوں کے درد کو بڑھا سکتی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پٹھوں کے درد سے بچاؤ کا آسان طریقہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us