وزیراعظم شہباز شریف خطے میں امن کے لیے پھر متحرک، ایران اور قطر کی قیادت سے اہم رابطے

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی پر ایران اور قطر کی قیادت سے اہم رابطے کئے اور امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔
وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے اور امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے گفتگو میں حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل اور بردباری کی اپیل کی۔
وزیراعظم نے ایران اور دیگر تمام متعلقہ فریقوں بشمول امریکہ پر زور دیا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو خطے میں امن کے لیے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد معاہدے کے تحت باہمی وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی غیر مشروط حمایت اور تعمیری سفارتی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر کے درمیان بھی خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، میرِ قطر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قائدانہ اور تعمیری کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ قطر اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ اپنی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیراعظم شہباز شریف خطے میں امن کے لیے پھر متحرک، ایران اور قطر کی قیادت سے اہم رابطے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us