فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں: ترجمان حماس

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں، غزہ اور فلسطینیوں کیلیے اسلام آباد کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے غزہ میں نسل کشی کی مہم روکنے کی کوشش کی ہے لیکن ابھی تک جنگ بندی بنائے گئے تمام ادارے ابہام کا شکار ہیں، غزہ امن بورڈ اور دیگر ادارے کس طرح کام کریں گے یہ ابھی تک واضح نہیں، اسرائیل مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہر روز غزہ میں معصوم فلسطینیوں کو شہید کیا جا رہا ہے، غزہ پیس بورڈ میں شامل اسلامی ممالک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور اسرائیلی حملے رکوایں۔

غزہ میں ایسے امریکی بم استعمال ہوئے جو 3500 سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرتے ہیں

ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے غزہ کے بارے انتہائی خوفناک انکشافات کیے، رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایسے امریکی بم استعمال ہوئے جو 3500 سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرتے ہیں، ان بموں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینیوں کے لاشیں فضا میں تحلیل ہوگئے، ہم غزہ میں 72 ہزار سے زائد شہید سمجھتے تھے لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد خدشہ ہے کہ شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 لاکھ ہو جائے گی۔

غزہ میں اتنی امداد نہیں پہنچ رہی جتنی ضرورت ہے

مزاحمتی تنظیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں اتنی امداد نہیں پہنچ رہی جتنی ضرورت ہے، معاہدے کے تحت غزہ میں روزانہ امدادی سامان کے 600 ٹرک آنا چاہیے لیکن اسرائیل صرف 50 ٹرکوں کی اجازت دے رہا ہے جو فلسطینیوں کیلیے بہت کم ہے، بچوں کو دودھ بھی میسر نہیں وہاں پینے کے پانی کی بھی کمی ہے، اس وقت ادوایات، سرجیکل آلات اور اسپتالوں کی بحالی کے کام کی اشد ضرورت ہے۔

بورڈ آف پیس غزہ میں کیا کرے گا جب اقوام متحدہ کچھ نہیں کر سکی

’ابھی تک اسرائیل پر اتنا دباؤ نہیں ڈالا جا سکا کہ وہ فلسطینیوں کی مکمل امداد بحال ہونے کی اجازت دے۔ جنگ بندی کی وجہ سے حماس پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں لیکن نیتن یاہو کو روکنے والا کوئی نہیں۔ سوال یہ ہے کہ بورڈ آف پیس غزہ میں کیا کرے گا جب اقوام متحدہ کچھ نہیں کر سکی، بورڈ آف پیس میں یورپ کے بہت سے ممالک اور کئی اسلامی ممالک شریک نہیں۔‘

اسرائیل فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی ٹیکنوکریٹ کی کمیٹی کو غزہ میں خوش آمدید کہتے ہیں، اسرائیل کمیٹی کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، کمیٹی غزہ کی تعمیر نو اور انتخابات کی راہ ہموار کرے گی، غزہ سے باہر گئے ہوئے فلسطینی اب واپس آ رہے ہیں، فلسطینی شہید ہو جائیں گے لیکن کبھی بھی اپنا وطن غزہ نہیں چھوڑیں گے۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں: ترجمان حماس

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us