کراچی(15 فروری 2026): شہر کے علاقے رضویہ جہانگیر آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جہانگیر آباد میں واقع ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم جاوید نشے کی حالت میں گھر میں داخل ہوا۔ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میں آکر گولی چلا دی۔ گولی خاتون کی گردن میں لگی اور پار ہو کر بیٹے کو جا لگی۔
فائرنگ کے نتیجے میں خاتون، جس کی شناخت عشرت کے نام سے ہوئی، موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ان کا بیٹا ثناور زخمی ہو گیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمی بیٹے کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔




Na99app? Seems like a new one. Downloading it now, will tell you if it’s any good or not. Fingers crossed. na99app
Bet592, eh? Never heard of it. Might check it out for a small wager. What’s the worst that could happen That’s what I always say. bet592
2255bet… Hmm, haven’t used it personally, but a friend mentioned it was pretty smooth. Might be worth a try. Good luck. 2255bet