ایران سے متعلق حیران کن انکشاف

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

(11 مئی 2026): ایران ہزاروں سال قدیم تاریخ رکھتا ہے اب اس ملک سے متعلق ایک اور بڑا تاریخی انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایران دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے، جو ہزاروں سال قدیم تاریخ رکھتا ہے۔ اب اس حوالے سے ماہرین کا ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے تاریخ دانوں کو حیران کر دیا ہے اور یہ انکشاف رسم الخط سے تعلق رکھتا ہے۔

انسان کا جب وجود ہوا تو اس نے باہمی رابطوں کے لیے سب سے پہلے اشاروں کی زبان استعمال کی، پھر مختلف بولیوں کا جنم ہوا اور جب انسان نے کسی دور مقام پیغام رسانی کا سوچا تو پھر تحریر وجود میں آئی۔

تاریخ دان اور ماہر لسانیات کا کہنا ہے کہ انسان کی پہلی ان کی زبان 17 لاکھ سال پہلے وجود میں آئی اور اس کو تحریر تک آتے آتے لاکھوں سال لگے۔

دنیا میں تقریباً 5 ہزار سال قبل انسان نے اپنی باتوں اور الفاظ کو تحریر میں ڈھالنے کا ہنر سیکھا، اس طرح رسم الخط وجود میں آیا اور پھر نئی نئی زبانوں کی تخلیق کے ساتھ ساتھ ان زبانوں کے رسم الخط سامنے آتے گئے۔

اب ماہرین لسانیات نے ایک نئی تحقیق کی ہے، جس نے پہلے رسم الخط سے متعلق سابق تمام تحقیقی نتائج کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

سوئیڈن کے پروفیسر کیتھیرین کیلی، کینیڈا کے پروفیسر لاگان بورن پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے مٹی کے قیدم تختیوں پر کئی سال پر مبنی تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ دنیا کا پہلی باقاعدہ تحریر ’’پروٹو(ابتدائی)عیلامی رسم الخط‘‘ ہے۔

اس رسم الخط نے ریاست عیلام میں جنم لیا جو 5200 سال پہلے مغربی ایران میں قائم ہوئی تھی۔

اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ قدیم ایرانی باشندوں نے زبان کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر دیا۔ اس طرح انسانی تہذیب تعلقات اور رابطوں میں جدت اور تیزی آئی، جس سے انسانی تہذیب وتمدن کو فروغ ملا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایران سے متعلق حیران کن انکشاف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us