’’پٹرول کا استعمال کم، ایک سال تک سونا نہ خریدیں‘‘ مودی کی بھارتی عوام سے اپیل

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

حیدرآباد (11 مئی 2026): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے پٹرول کا کم سے کم استعمال اور ایک سال تک سونا نہ خریدنے کی اپیل کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے حیدرآباد دکن میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایران جنگ اور توانائی بحران کے باعث آنے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے عوام سے کفایت شعاری کی اپیل کر دی ہے۔

مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائیں اور ایک سال تک سونا خریدنے سے گریز کریں تاکہ عالمی جنگوں اور سپلائی چین کے بحران کے باعث معیشت پر پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کورونا وبا اور دنیا بھر میں جاری جنگوں کے باعث عالمی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تیل، کھاد اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف ممالک سے بات چیت کر کے پٹرول اور ڈیزل کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن طویل مدتی حل یہی ہے کہ ملک میں تیل کی کھپت کم کی جائے۔

مودی نے کہا کہ عوام اگر ایک سال تک سونا خریدنا بند کر دیں، تو سونے کی درآمد کم ہوگی اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
’’پٹرول کا استعمال کم، ایک سال تک سونا نہ خریدیں‘‘ مودی کی بھارتی عوام سے اپیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us