ایپسٹین فائلز : 2007 میں لاپتہ ہونے والی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ہولناک انکشاف

ایپسٹین فائلز : 2007 میں لاپتہ ہونے والی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ہولناک انکشاف
ایپسٹین فائلز : 2007 میں لاپتہ ہونے والی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ہولناک انکشاف
service
Share

Share This Post

or copy the link

پرتگال میں 18سال قبل لاپتہ ہونے والی 3 سالہ مغوی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اسے جیفری ایپسٹین کی ساتھی میکسویل کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

انتباہ : مذکورہ مضمون میں کچھ ایسی معلومات کا ذکر ہو سکتا ہے جو بعض کمزور دل قارئین کے لیے ذہنی پریشانی یا تکلیف کا باعث بن سکتی ہوں۔ لہٰذا اگر آپ حساس طبیعت کے مالک ہیں تو براہِ کرم احتیاط برتیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ مقدمات سے جڑی نئی دستاویزات ایپسٹین فائلز نے ایک بار پھر دنیا بھر کی توجہ مبذول کرلی ہے۔

مبینہ طور پر ایک گواہ نے امریکی حکام کو اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک ایسی خاتون کو دیکھا ہے جو گسلین میکسویل سے مشابہ تھی اور اس کے ساتھ موجود ایک کمسن بچی حیران کن حد تک لاپتہ برطانوی بچی میڈلین میک کین جیسی دکھائی دیتی تھی۔

یہ دعویٰ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سامنے آیا ہے، تاہم حکام نے واضح کیا کہ یہ کسی جرم کا ثبوت نہیں بلکہ محض ایک گواہی ہے، جس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک شخص جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے نے سال 2020 میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے رابطہ کیا اور بتایا کہ سال 2009 میں یعنی بچی کی گمشدگی کے تقریباً دو سال بعد، وہ دکان سے گھر واپس آ رہا تھا کہ اس نے ایک عورت کو دیکھا جو میکسویل کے حلیے سے ملتی جلتی تھی وہ تقریباً 6سالہ بچی کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھی۔

مذکورہ گواہ کے بیان کے مطابق ایک ادھیڑ عمر مرد بھی ان دونوں کے ساتھ تھا مگر وہ کچھ فاصلے پر ان سے آگے چل رہا تھا۔ جب میں بچی کے قریب پہنچا تو وہ مجھے میڈلین میک کین جیسی لگی۔

اس کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ وہ عورت اسے جلدی لے جانے کی کوشش کر رہی تھی اور ایسا لگا وہ میری موجودگی سے گھبرا رہی ہے۔

گواہ نے خاص طور پر اس بات کو نوٹ کیا اور بتایا کہ وہ بچی پورے وقت اپنی دائیں آنکھ ڈھانپے ہوئے تھی، یاد رہے کہ میڈلین کی دائیں آنکھ کی پتلی ایک نایاب طبی کیفیت کولوبوما کی وجہ سے منفرد سمجھی جاتی تھی، جس کے باعث یہ بیان مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس بیان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس گواہ نے واقعی میکسویل یا میڈلین کو دیکھا تھا۔ بچی 2007 میں پرتگال کے ایک ہوٹل سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تھی اور تقریباً دو دہائیاں گزرنے کے باوجود اب تک اس کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔

اس کی کیس گزشتہ کئی سال سے اغوا کے طور پر تفتیش کی جاتی رہی ہے مگر نہ تو بچی کا سراغ ملا اور نہ ہی مکمل طور پر ذمہ داروں کا تعین ہو سکا۔

دوسری جانب گھیسلین میکسویل اس وقت جیل میں ہے اور اسے مرحوم سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے لیے کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں معاونت کے جرم میں طویل سزا سنائی جاچکی ہے۔

2
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایپسٹین فائلز : 2007 میں لاپتہ ہونے والی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ہولناک انکشاف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us