پاکستان اور بھارت کے آج میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر

پاکستان اور بھارت
پاکستان اور بھارت
service
Share

Share This Post

or copy the link

کولمبو (15 فروری 2026): پاکستان اور بھارت کے آج میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات سری لنکا نے کہا ہے کہ کولمبو میں بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے نمائندے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کولمبو میں آج بادل چھائے رہیں گے لیکن ممکنہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا، روایتی حریفوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور تیاری کر لی ہے۔

بڑے میچ کے لیے گرین شرٹس نے لگاتار دوسرے دن بھی بھرپور پریکٹس کی، بھارتی ٹیم نے بھی پریماداسا اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا، دیکھا گیا کہ سوریا کمار یادو نے عثمان طارق سے نمٹنے کے لیے ان ہی کے انداز میں بولنگ کی، کولمبو میں پاکستانی مداح بے حد پر جوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس بار بھارت کو نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مزید 3 میچز کے نتائج آ گئے ہیں، احمد آباد میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا، کیویز نے پہلے کھیل کر 176 رنز کا ہدف دیا، جواب میں ایڈن مارکرم نے جنوبی افریقہ کے لیے 19 گیندوں پر تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنا کر میچ سیدھا کر دیا۔ ڈیوڈ ملر نے 17 گیند پہلے وننگ چھکا لگایا۔

کولکتہ میں انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی، اور اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ کولمبو میں آئرلینڈ کی ٹیم نے رواں ایونٹ کا سب سے بڑا 236 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جواب میں عمان کی ٹیم 139 رنز پر سمٹ گئی، اور 96 رنز سے میچ ہار گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کی شرطوں پر ہو رہا ہے، آئی سی سی اور بھارت کی جانب سے بنگلادیش کے ساتھ ناانصافی پر پاکستان نے میچ کا بائیکاٹ کر دیا تھا، آئی سی سی نے سرتوڑ کوششیں کر کے بنگلادیش اور پاکستان کو منایا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان اور بھارت کے آج میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us