پاک بھارت ٹاکرا، رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاک بھارت ٹاکرا، رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاک بھارت ٹاکرا، رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
service
Share

Share This Post

or copy the link

کولمبو(15 فروری 2026): آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آئی سی سی کے حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ کے دوران “رکنے” اور مخصوص انداز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ایسی چیز نہیں جو پہلے سے معلوم نہ ہو۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن پر جاری بحث میں بولر کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے بلے بازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بولر کے ایکشن پر اعتراض کرنے یا حیران ہونے کے بجائے اپنی تکنیک پر توجہ دیں۔

پونٹنگ نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کے ردعمل پر مایوسی کا اظہار کیا، جو عثمان طارق کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد ان کے ایکشن کی نقل اتار رہے تھے۔ پونٹنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ کو پتہ ہے کہ بولر کیسے گیند کرے گا، تو گراؤنڈ میں اس کا گلہ کرنا درست نہیں۔

پونٹنگ کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن سب کے سامنے ہے، اس لیے بلے بازوں کو اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ ایکشن کے بارے میں شکایت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، بلکہ اس کا سامنا کرنا ہی اصل چیلنج ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے نشاندہی کی کہ جو بیٹرز عثمان کے خلاف “کراس شاٹس” کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، وہی مشکل میں پڑتے ہیں، بیٹرز کو چاہیے کہ وہ آف اسٹمپ کی لائن پر کھڑے ہوں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاک بھارت ٹاکرا، رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 Comment

  1. 3 April 2026, 05:10

    123betwin is my go-to when I’m looking to place some bets. Good odds and a user-friendly interface what else do you need? Bet and win with 123betwin.

    Reply
  2. I found 32wimcom . Pretty user-friendly. Definitely a good spot if you’re looking for some entertainment. Go check out 32wimcom!

    Reply
  3. 3 April 2026, 05:10

    Downloading games from 33dgamedownload is a breeze. Quick, easy and always safe. Highly recommend it! Download and play on 33dgamedownload.

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Gadgets, Urdu News, Latest Urdu News, National & International News Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us